ہمارا مسئلہ ، خدا کا حل (Our Problem, God’s Solution)

مصنف: رینڈی ایلکورن  ( Author: Randy Alcorn )

مترجم: گوہر الماس      ( Translator: Gohar Almas )

 

تاریخ کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہم خدا کے ساتھ کس طرح ممکنہ طور پر ملاپ کر سکتے ہیں جو بدی سے نفرت کرتا ہے۔ اس سے پہلے کہ ہم خدا کو فردوس میں دیکھ سکیں اس سے پہلے کچھ تو تبدیل ہونا ضروری ہے۔ یہ کہنا غلط نہیں کہ اس کا حل سب سے عظیم ہوگا۔

ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے

 اور خُدا نے انسان کو اپنی صور ت پر پیدا کیا -1

اور خُدا نے سب پر جو اُس نے بنایا تھا نظر کی اور دیکھا کہ بہت اچھا ہے.

پیَدایش  باب 1 آیات 27 ؛ 31

خدا نے انسانوں کو اپنی طرح کی ذاتی اور تعلق والی خوبیوں کی طرح کا بنایا (پیدائش 1: 26) اور خدا نے ان کے ساتھ  ایک خوشگوار تعلق کی خواہش رکھی۔ لیکن پھرکچھ بہت غلط ہوگیا۔ جب آدم اور حوا نےباغ عدن (پیدائش 3) میں شیطان کے مشورے پر عمل کیا تو گناہ نے دنیا کو زہر الودہ کردیا اور اب ہم سب خدا کے طریقے سے نہیں بلکہ اپنے طریقے سے کام کرنے کی خواہش کے ساتھ پیدا ہوئے ہیں۔

-2

 اِس لِئے کے سب نے گُناہ کِیا اور خُدا کے جلال سے محرُوم ہیں۔ رومیوں 23:3

ہمارے گناہوں نے ہمیں بھلے اور پاک خدا سے دور کردیا (یسعیاہ 59: 2 دیکھیں)۔

خدا "غلط کام برداشت نہیں کرسکتا" (حبقوق 1: 13)۔

ساتھ ہی ہماری خوشی بھی ختم ہو جاتی ہے۔ اس سب کا نتیجہ موت ہوتا ہے۔ روحانی موت ایک حقیقی جگہ میں جسے جہنم کہتے ہیں ہونا ہے اور یہ خدا سے دوری کے باعث ہے۔ جسمانی موت خدا کے ساتھ تعلق میں داخل ہونے اور ابدی عذاب سے بچنے کے ہمارے موقع کے خاتمے کی نشاندہی کرتی ہے (عبرانیوں 9: 27)۔

-3

کِیُونکہ گُناہ کی مزدُوری مَوت ہے مگر خُدا کی بخشِش ہمارے خُداوند مسِیح یِسُوع میں ہمیشہ کی زِندگی ہے۔ رومیوں 23:6

خود کو خدا کی طرف لوٹانے کے لئے ہم کچھ نہیں کر سکتے۔ وہ مقدس ہے ، ہم نہیں ہیں۔ در حقیقت ، وہ کہتا ہے یہاں تک کہ ہمارے نیک کام بھی غلیظ چیتھڑوں کی طرح ہیں (دیکھیں یسعیاہ 64: 6)۔

لیکن خدا نے ہم سے اتنا پیار کیا کہ اس نے ہمیں اپنے بیٹے یسوع کو بھیجا ، جو کہ کامل خدا اور کامل انسان کے طور پر آیا۔ تاکہ ہمیں موت سے نجات دلائے اور ہمیں زندگی بخشے (یوحنا 3: 16)۔

"لیکِن خُدا اپنی محبّت کی خُوبی ہم پر یُوں ظاہِر کرتا ہے کہ جب ہم

گُنہگار ہی تھے تو مسِیح ہماری خاطِر مُئوا۔" رومیوں 8:5

یسوع ہمارے گناہوں کی قیمت ادا کرنے کے لئے صلیب پر مؤا۔ اس نے ہمارے لئے وہ کیا جو ہم اپنے لئے نہیں کرسکتے تھے۔ جب یسوع ہمارے لیے مؤا ، تو اس نے کہا ، '' تمام ہؤا'' (یوحنا 30:19)۔ یونانی زبان کے ان الفاظ کا ترجمہ یہ کیا گیا ''تمام ہؤا'' جو الفاظ اس وقت استعمال ہوتے تھے جب قرض واپس کردیا جاتا تھا کہ تمام رقم ادا کردی گئ۔ پھر یسوع قبر سے جی اُٹھا ، گناہ اور موت پر فتح پائ۔ (ملاحظہ کریں 1 کرنتھیوں 15: 3-4)۔

4

کِیُونکہ تُم کو اِیمان کے وسِیلہ سے فضل ہی سے نِجات مِلی ہے اور یہ تُمہاری طرف سے نہِیں۔ خُدا کی بخشِش ہے۔اور نہ اعمال کے سبب سے ہے تاکہ کوئی فخر نہ کرے۔ افسیوں 2 باب 8 اور 9 آیات

یہ تحفہ ہماری اپنی اہلیت پر انحصارنہیں کرتا بلکہ صلیب پر ہمارے لئے مسیح کی قربانی اور اس کے فضل پر منحصر کرتا ہے۔ دیکھیۓ ططس 5:3

یہ تحفہ ہماری خوبی پر منحصر نہیں ہے لیکن وہ صرف واحد راستہ ہے جو خدا کی طرف جاتا ہے۔ اس نے کہا "یِسُوع نے اُس سے کہا کہ راہ اور حق اور زِندگی مَیں ہُوں کوئی میرے وسِیلہ کے بغَیر باپ کے پاس نہِیں آتا۔"

یوحنا 6:14

5

کہ اگر تُو اپنی زبان سے یِسُوع کے خُداوند ہونے کا اِقرار کرے اور اپنے دِل سے اِیمان لائے کہ خُدا نے اُسے مُردوں میں سے جِلایا تو نِجات پائے گا۔

(رومیوں 9:10)

خدا کے ساتھ ٹھیک طور پر چلنے کے لیے ، ہمیں اپنے گنہگار دلوں اوربرے اعمال کو تسلیم کرنا چاہئے ، اور خدا سے معافی مانگنی چاہئے۔ اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو ، وہ ہم سے کامل معافی دینے کا وعدہ کرتا ہے: "اگر اپنے گُناہوں کا اِقرار کریں تو وہ ہمارے گُناہوں کے مُعاف کرنے اور ہمیں ساری ناراستی سے پاک کرنے میں سَچّا اور عادِل ہے۔"

 1 یُوحنّا 9:1

6

مَیں تُم سے سَچ کہتا ہُوں کہ جو میرا کلام سُنتا اور میرے بھیجنے والے کا یقِین کرتا ہے ہمیشہ کی زِندگی اُس کی ہے اور اُس پر سزا کا حُکم نہِیں ہوتا بلکہ وہ مَوت سے نِکل کر زِندگی مَیں داخِل ہوگیا ہے۔

یُوحنّا 24:5

ہم جس زندگی کی آرزو رکھتے ہیں وہ مسیح میں آزادانہ طور پر ہمارے لئے پیش کردی گئ ہے: یُونکہ جو کوئی خُداوند کا نام لے گا نِجات پائے گا۔

(رومیوں 13:10 )

خدا کا روح القدس ہم میں رہتا ہے اور اس کی فرمابرداری کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے (2 تیمتیس 14:1 دیکھیں)۔

انجیل کو "خوشی کی خوشخبری" کہا جاتا ہے (یسعیاہ 52: 7)۔

یسوع نے کہا "مَیں اِس لِئے آیا کہ وہ زِندگی پائیں اور کثرت سے پائیں۔"

یُوحنّا 10:10

خدا مسیح میں ہمیں زندگی اور خوشی کی پیش کش کرتا ہے جس کی ہم خواہش کرتے ہیں اور وہ چاہتا ہے کہ ہم ہمیشہ کے لئے اسکا لطف اٹھائیں۔ یہاں ایک دعا ہے جو آپ کو یسوع پر اپنے ایمان کو مضبوط کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ محض الفاظ کہنے میں کوئی جادو نہیں ہے لیکن وہ آپ کو خدا کے سامنے اپنے دل کی سچائ بیان کرنے میں مدد کرسکتے ہیں

اے خدا ، مجھے یقین ہے کہ تونے میرے تمام گناہوں کی قیمت ادا کرنے کے لئے اپنے بیٹے یسوع کو بھیجا تاکہ وہ صلیب پراپنی جان دے۔ مجھے یقین ہے کہ یسوع نے مردوں میں سے جی اٹھ کر گناہ اور موت پر فتح پائ۔ کسی حد تک میرے لیے پوری طرح یقین کرنا مشکل ہے ، میں تجھ سے کہتا ہوں کہ تو میرے عدم اعتماد کو دور کرکے میرے دل و دماغ میں کام کر۔ بائبل کے ارشادات پر بھروسہ کرنے میں میری مدد کریں یسوع جوکہ انسانی شکل میں خدا ہے جو مجھے گناہ اور موت سے بچانے اور مجھے باپ کے پاس بحال کرنے کے لئے آیا۔

مجھے اپنے گناہوں کا افسوس ہے اور میں خودغرضیت سمیت اپنے گناہوں سے توبہ کرنا چاہتا ہوں۔ میں اپنے گناہوں کا اعتراف کرتا ہوں ، اس بات کا احساس کرتے ہوئے کہ میں ان سب سے ابھی واقف نہیں ہوں ، لیکن میں تجھ سے کہتا ہوں کہ مجھے ان سے زیادہ سے زیادہ آگاہ کریں۔ تیری طاقت کے ساتھ میں غلط کام کرنے سے باز آنا چاہتا ہوں ، اور اپنی زندگی کے ہر ایسے حصے کو ترک کرنا چاہتا ہوں جو تجھے خوش نہیں کرتا۔ نہ صرف میرے اعمال بلکہ اپنا رویہ بھی تبدیل کرنا چاہتا ہوں۔ میں ایک نیا شخص بننے اور نئی زندگی گزارنے کی شادمانی کا تجربہ کرنا چاہتا ہوں۔ میں اپنے آپ کو تیرے حوالے کرتا ہوں۔

میں شکر کرتا ہوں ہے کہ تو نے میری معافی قبول کی ہے اور میں تجھے اپنا نجات دہندہ ، خداوند اور بادشاہ مانتا ہوں۔ براہ کرم تو آ اور مجھ میں رہ اور مجھے نئی زندگی گزارنے کے لئے بااختیار بنا۔ مجھے اپنی محبت سے بھر دے۔ مجھے اپنے کلام اور اپنے پیروکاروں سے یہ سیکھنے میں مدد کر کہ کس طرح  میں ایک ایسا تبدیل شدہ شخص کی طرح بن جاؤں جودوسروں سے اس طرح محبت کرے اور معاف کرے جس طرح تو نے مجھ سے پیار کیا معاف کیا۔ تیرا شکر ہو۔

میں یہ سب کچھ یسوع کے نام سے مانگتا ہوں۔ آمین۔

ایک بار جب آپ مسیح کو اپنا نجات دہندہ قبول کر لیتے ہیں تو آپ کو ایک سب سے اہم کام کرنے کی ضرورت ہے وہ یہ کہ اپ کو مسیحیوں کے خاندان کا حصہ بننا ہے جسے کلیسیا کہا جاتا ہے۔ ایک اچھا چرچ خدا کا کلام سکھائے گا اور محبت اور مدد فراہم کرے گا۔ اگر آپ کے پاس یسوع کے بارے میں مزید سوالات ہیں تو آپ چرچ میں ان جوابات حاصل کرسکتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی تلاش کریں جو خدا کا کلام جانتے ہیں اور یسوع کے ساتھ اپنے رشتے کو بڑھانے میں مدد کرسکتے ہیں! بائبل پڑھیں ، دعا کریں ، اپنا عقیدہ دوسروں کو بھی بتائیں، اور خدا کے لوگوں کے ساتھ باقاعدگی سے جمع ہوتے رہیں۔

" بلکہ ہمارے خُداوند اور مُنّجی یِسُوع مسِیح کے فضل اور عِرفان میں بڑھتے جاؤ۔

 پطرس 18:3 2

 

Our Problem, God’s Solution

The problem of how we could possibly be reconciled with a God who hates evil is the greatest problem of history. Before we can see God in Heaven, something must radically change. This calls for no less than the greatest solution ever devised.

Here is what we need to know:

1. “God created mankind in his own image...God saw all that he had made, and it was very good” (Genesis 1:27, 31).

God made human beings with personal and relational qualities like His own (Genesis 1:26) and desired to have a delightful relationship with them. But something went terribly wrong. When Adam and Eve chose to follow Satan’s advice in the Garden of Eden (Genesis 3), sin poisoned the world and now we are all born with the desire to do things our own way, not God’s.

2. "For all have sinned, and come short of the glory of God" (Romans 3:23).

Our sins against a good and holy God have distanced us from Him (see Isaiah 59:2). God “cannot tolerate wrongdoing” (Habakkuk 1:13). Through sin we forfeit a relationship with God, and along with it our happiness.  The result of all this is death. Spiritual death is separation from God in a very real place called Hell. Physical death marks the end of our opportunity to enter into a relationship with God and avoid eternal condemnation (Hebrews 9:27).

3. “The wages of sin is death, but the gift of God is eternal life in Christ Jesus our Lord” (Romans 6:23).

There is absolutely nothing we can do to restore ourselves to God. He is holy, we are not. In fact, He says even our good deeds are like filthy rags (see Isaiah 64:6). But God loved us so much He sent us His Son Jesus, fully God and fully man, to deliver us from death and give us life (John 3:16).  "God demonstrates His own love toward us…while we were still sinners, Christ died for us" (Romans 5:8).

Jesus went to the cross to pay the price for our sins. He did for us what we couldn’t do for ourselves. When Jesus died for us, He said, “It is finished” (John 19:30). The Greek word translated “it is finished” was written across certificates of debt when they were canceled. It meant “paid in full.” Jesus then rose from the grave, conquering sin and death (see 1 Corinthians 15:3-4).

4. “For it is by grace you have been saved, through faith—and this is not from yourselves, it is the gift of God—not by works, so that no one can boast” (Ephesians 2:8-9).

God’s greatest gift is a restored relationship with Himself, delivering us from Hell and granting us entry into Heaven (John 3:36). This gift depends not on our merit but solely on Christ’s work of grace for us on the cross (see Titus 3:5). He is the one and only way to God. He said, “I am the way and the truth and the life. No one comes to the Father except through me” (John 14:6).

5. “If you confess with your mouth Jesus as Lord, and believe in your heart that God raised Him from the dead, you will be saved" (Romans 10:9).

To be right with God, we must admit our sinful hearts and actions, and ask God’s forgiveness. If we do, He graciously promises full forgiveness: “If we confess our sins, he is faithful and just and will forgive us our sins and purify us from all unrighteousness” (1 John 1:9). Then we are to affirm to others that the resurrected Jesus is our Lord.

6. "Whoever hears my word and believes Him who sent me has eternal life and will not be condemned; he has crossed over from death to life” (John 5:24).

The life we long for is freely offered to us in Christ. We can believe His promise and call on Him to save us, humbly accepting His gift of eternal life: “Everyone who calls on the name of the Lord will be saved” (Romans 10:13). God’s Holy Spirit indwells us and helps us obey Him (see 2 Timothy 1:14). 

The gospel is called the “good news of happiness” (Isaiah 52:7). Jesus said, “I have come that they may have life, and have it to the full” (John 10:10). God offers us in Christ the life and happiness we crave and He wants us to enjoy foreverHere’s a prayer that may help you affirm your faith in Jesus. There’s no magic in just saying the words, but they may help you genuinely express to God what’s in your heart:

God, I believe you sent your Son Jesus to die on the cross to pay the price for all my sins. I believe Jesus conquered sin and death through His resurrection from the dead. To the degree I find any of this difficult to believe, I ask that you work in my heart and mind to overcome my unbelief. Help me to trust what the Bible says—that you, Jesus, are the God-man who came to rescue me from sin and death and to restore me to the Father.

I am sorry for and want to repent of my sins, including my self-centeredness. I confess my sins, realizing I’m not yet aware of all of them, but I ask you to make me more aware. With your strength I want to turn away from doing wrong, and give up every part of my life that doesn’t please you—not just my actions but my attitudes. I want to experience the joy of being a new person and living a new life. I surrender myself to you.

I gratefully receive your forgiveness and ask you to be my Savior and Lord and King. Please come to indwell me and empower me to live a new life. Fill me with your love. Help me to learn from your Word and your followers how to live as a transformed person who loves and forgives others as you love and forgive me. Thank you.

I ask all these things in the name of Jesus. Amen.

Once you’ve accepted Christ as your Savior, one of the most important things you need to do is become part of a family of Christians called a church.  A good church will teach God’s Word and provide love, help, and support. If you have further questions about Jesus, you can find answers there. Seek out people who know God’s Word and can help you grow in your relationship with Jesus! Read the Bible, pray, share your faith, and gather regularly with God’s people. “Grow in the grace and knowledge of our Lord and Savior Jesus Christ” (2 Peter 3:18).

Photo by Alicia Quan on Unsplash

Randy Alcorn (@randyalcorn) is the author of over sixty books and the founder and director of Eternal Perspective Ministries