مسیح کی ہماری خاطر قربانی (Christ’s Sacrifice for Us)

مصنف: رینڈی ایلکورن  (Author: Randy Alcorn)

یہ تحریر میری کتاب سے لی گئی ہے جس کا عنوان ہے

  "It's all about Jesus"۔

 اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ مسیح کا صلیب دئیے جانے کا منصوبہ بعد کا نہیں۔ حقیقت میں خدا نے دنیا کے آغاز سے پہلے ہی اس کی منصوبہ بندی کی تھی اوراس کی صدیوں پہلے ہی پیشن گوئی کردی تھی۔ اگرچہ ہمارے پاس اس زندگی میں مصائب اٹھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے ، صرف یسوع ہی ہے جو اپنی زندگی میں کچھ بھی منتخب کرسکتا تھا۔ لیکن اس نے ہمارے گناہوں کی خاطر تکلیف برداشت کرنے کا انتخاب کیا تاکہ ہمیں ابدییت میں مصائب کا سامنا کرنا نہ پڑے۔ ہمارے الفاظ مسیح کے نجات دینے والے کام کی چونکانے والی نوعیت کوبیان نہیں کرسکتے۔ اس کے لئے صرف خدا کا شکر ادا کرنا کافی نہیں ہے لیکن شروع کرنے کے لئے یہ ایک اچھی بات ہے۔

اچھّا چَرواہا مَیں ہُوں ۔ جِس طرح باپ مُجھے جانتا ہے اور مَیں باپ کو جانتا ہُوں۔ اِسی طرح مَیں اپنی بھیڑوں کو جانتا ہُوں اور میری بھیڑیں مُجھے جانتی ہیں اور مَیں بھیڑوں کے لِئے اپنی جان دیتا ہُوں۔ یوحنا باب 10 آیات 14 ، 15

اِس سے زِیادہ مُحبّت کوئی شخص نہیں کرتا کہ اپنی جان اپنے دوستوں کے لِئے دے دے۔ یوحنا باب 15 آیت 13

اُسے خُدا نے اُس کے خُون کے باعِث ایک اَیسا کفّارہ ٹھہرایا جو اِیمان لانے سے فائِدہ مند ہو۔ رومیوں باب 3 آیت 25

جِس نے اپنے بیٹے ہی کو دریغ نہ کِیا بلکہ ہم سب کی خاطِر اُسے حوالہ کر دِیا وہ اُس کے ساتھ اَور سب چِیزیں بھی ہمیں کِس طرح نہ بخشے گا ؟  رومیوں باب 8 آیت 32

اور مُحبّت سے چلو ۔ جَیسے مسِیح نے تُم سے مُحبّت کی اور ہمارے واسطے اپنے آپ کو خُوشبُو کی مانِند خُدا کی نذر کر کے قُربان کِیا۔ افسیوں باب 5 آیت 2

تمام انسانی تاریخ میں ،کس نے برائی اور مصائب کی سب سے زیادہ قیمت ادا کی؟ یہ سوال ایک سو افراد سے کریں ، اور صرف کچھ ہی صحیح جواب دیں گےجو کہ ہے:   "یسوع"۔  (رینڈی ایلکورن)

ابرہام کے معاملے میں ، خدا نے اضحاق کا متبادل پیش کیا ، ایک مینڈھا  مہیا کیا جس کے سینگ جھاڑیوں میں پھنسے تھے۔ لیکن اس کا کوئی متبادل نہیں ہوسکتا تھا جب یسوع نے پوری انسانیت کے گناہ کے لئے اپنی جان کو قربانی کے طور پر پیش کیا۔  خدا کے اپنے بیٹے نے صلیب پر تمام گناہوں کے خلاف باپ کا غضب اپنے آپ پرلے لیا۔ [دا نوئینگ جیزس سٹڈی بائبل]

کیونکہ مسیح کے ہمارے گناہوں کا کفارہ بننے کا مطلب یہ ہے کہ وہ ایسی قربانی بن گیا جس پر گناہ کے خلاف خدا کا قہر لایا گیا۔ کچھ لوگ اس پر اعتراض کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اگر باپ نے یسوع پر ہماری سزا ڈال دی تو یہ زیادتی کی طرح لگتا ہے۔ لیکن ایسا نہیں ہے ، کیونکہ یسوع خدا کا بیٹا ہے ، کوئی بے بس بچہ نہیں بلکہ ابدی خدا ہے ، اور اس منصوبے پر اس نے پوری طرح اتفاق کیا۔ (رینڈی ایلکورن)

کس نے یسوع کو مرنے کے لئے حوالہ کیا؟ کیا یہودا نے پیسے کے لئے: نہیں۔ کیا پیلاطس نے ڈر کے مارے: نہیں۔ کیا یہودیوں نے حسد کی وجہ سے: نہیں۔ بلکہ باپ نے محبت کی خاطر یسوع کو مرنے کے لئے حوالہ کیا۔ (اوکٹیوس ونسلو)

 یسوع نے اپنی جان دے کر میرے غرور کو عاجزی میں تبدیل کردیا۔ یسوع مرنے کے لیے خوش تھا اور اسی سے مجھے خوف سے آزادی ملی۔ (ٹموتھی کیلر)

 آپ جتنا چاہیں اپنے آپ کو کم سمجھیں ، لیکن یہ ہمیشہ یاد رکھیں کہ ہمارا خداوند یسوع مسیح آپ کو بہت زیادہ اہم سمجھتا ہے۔ اتنا اہم کہ اس نے آپ کی خاطر اپنا آپ دے دیا۔

( اے ڈبلیو توزر)

وہ ہمارے گناہ میں بھی ہم سے محبت کرتا ہے۔ محبت کا صرف یہ نظریہ ہی مسیح کی قربانی کو صحیح طور سے بیان کرتا ہے۔ اور یہ اس کو بھی ظاہر کرتا ہے کہ ہم کس قابل تھے اور ہم پر کیسا رحم ہؤا کے درمیان بڑا فرق ہے ۔ (جم ایلف)

خداوند یسوع کو اندر آنے سے منع نہ کرو جو آپ کے دروازے پر دستک دیتا ہے۔ کیونکہ وہ اسی ہاتھ سے دستک دیتا ہے جس پر کیل لگاۓ گۓ۔ (چارلس سپرجن)

مسیح پوری طرح بے قصور تھا ، پھر بھی اس نے ہمارے گناہوں کو اپنے اوپر لے لیا۔ وہ ہماری جگہ عارضی طور پر ملعون ٹھہرا۔ ہمیشہ کے لیے نہیں لیکن جب وہ صلیب پر اس وقت وہ ہماری جگہ ملعون بنا۔ یہ بات سے باہر ہے بالکل ناقابلِ فہم۔ پر پھر بھی ہمارے لئے ایسا ہوا۔ (رینڈی ایلکورن)

اگر ہم پھر یہ سوال پوچھتے ہیں کہ: "خدا برائیوں اور تکالیف کو جاری رہنے کی اجازت کیوں دیتا ہے؟" اور ہم یسوع کی صلیب کو دیکھتے ہیں ، ہمیں ابھی تک نہیں معلوم کہ جواب کیا ہے۔ تاہم ہم  یہ جانتے ہیں کہ جواب کیا نہیں ہے۔ جواب یہ نہیں ہوسکتا کہ خدا ہم سے پیار نہیں کرتا۔ جواب یہ بھی نہیں کہ ایسا ہوسکتا ہے کہ وہ لاتعلق ہو یا ہماری حالت سے الگ ہو۔ خدا ہمارے غم اور تکلیف کو اتنی سنجیدگی سے لیا کہ وہ اسے خود ہی اٹھانے کو تیار ہوگیا۔  (ٹموتھی کیلر)

مسیح کے نشانات ہمیشہ رہیں گے۔ صرف وہی جو ابد تک کامل سے کم نظر آۓ گا وہی ابدی کامل ہوگا۔ (رینڈی ایلکورن)

مترجم: گوہر الماس      (Translator: Gohar Almas)

 

 

 

Christ's Sacrifice for Us

As you read these quotes on Christ’s sacrifice (excerpted from my book It’s All About Jesus), remember that the Cross was no afterthought. God planned it from before the world’s beginning and foretold it centuries in advance. While we have no choice but to suffer in this life, Jesus did have a choice and elected to suffer for our sins so we don’t have to in eternity. Words cannot capture the shocking nature of Christ’s redemptive work.

Telling Him thank you is not nearly enough. But it is at least a place to begin.

“I am the good shepherd. I know my own and my own know me, just as the Father knows me and I know the Father; and I lay down my life for the sheep.”  John 10:14-15 ESV

Greater love has no one than this: to lay down one’s life for one’s friends.  John 15:13 NIV

God presented Christ as a sacrifice of atonement, through the shedding of his blood—to be received by faith.  Romans 3:25 NIV

He who did not spare his own Son but gave him up for us all, how will he not also with him graciously give us all things?  Romans 8:32 ESV

Let love be your guide. Christ loved us and offered his life for us as a sacrifice that pleases God.  Ephesians 5:2 CEV

In all human history, who has paid the highest price for evil and suffering? Poll a hundred people on this question, and only a few would come up with the right answer: “Jesus.”  Randy Alcorn

In Abraham’s case, God provided a substitute for Isaac, a ram caught by its horns in the bushes. But there could be no substitute when Jesus offered his life as the sacrifice for the sin of all humanity. On the cross, God’s own Son took upon himself the Father’s wrath against all sin for all time.  The Knowing Jesus Study Bible

For Christ to be the propitiation for our sins means that He became the sacrifice upon which God’s wrath against sin was brought. Some object to this because they claim if the Father brought our punishment on Jesus it sounds like divine child abuse. But it isn’t, because Jesus, God’s Son, is not a helpless child but eternally God, and He fully consented to this plan.  Randy Alcorn

Who delivered up Jesus to die? Not Judas, for money; not Pilate, for fear; not the Jews, for envy—but the Father, for love!  Octavius Winslow

The fact that Jesus had to die for me humbled me out of my pride. The fact that Jesus was glad to die for me assured me out of my fear.  Timothy Keller

Think as little of yourself as you want to, but always remember that our Lord Jesus Christ thought very highly of you—enough to give Himself for you in death and sacrifice. A.W. Tozer

He loves us in our sin. Only such a view of love correctly appreciates the sacrifice of Christ and respects the infinite chasm between what is deserved and mercy.  Jim Elliff

Do not refuse the Lord Jesus who knocks at your door; for He knocks with a hand which was nailed to the tree for such as you are.  Charles Spurgeon

Christ was utterly innocent, yet because He took our sins on Himself, He became temporarily damned on our behalf. Not damned forever, but damned on the cross so He experienced Hell on our behalf. Unthinkable. Inconceivable. And yet it happened… for us.  Randy Alcorn

If we again ask the question: “Why does God allow evil and suffering to continue?” and we look at the cross of Jesus, we still do not know what the answer is. However, we know what the answer isn’t. It can’t be that he doesn’t love us. It can’t be that he is indifferent or detached from our condition. God takes our misery and suffering so seriously that he was willing to take it on himself.  Timothy Keller

Christ’s scars will remain forever. The only one who will appear less than perfect in eternity will be the eternally Perfect One.  Randy Alcorn

Photo by Yannick Pulver on Unsplash

Randy Alcorn (@randyalcorn) is the author of over sixty books and the founder and director of Eternal Perspective Ministries