زندگی کے اتار چڑھاؤ میں خدا کے عجائبات کو دریافت کرنا (Discovering the Wonders of God in the Low Tides of Life)

مصنف: رینڈی ایلکورن  ( Author: Randy Alcorn )

مترجم: گوہر الماس  ( Translator: Gohar Almas ) 

پچھلے کئ سالوں کے دوران خُدا میری زندگی کے حصے جسے میں "نچلی لہر" کہتا ہوں اس میں وفادار رہا۔ اس وقت کے دوران میں نے خدا کو خاص طور سے دیکھا جیسا میں نے اسے اپنی اونچی لہروں یعنی آسانی اور آرام کے وقت کے دوران نہیں دیکھا تھا۔ جیسا کہ پانی کے اندرکے عجائبات کم ہی نظر آتے ہیں اسی طرح خدا کے عجائبات اور اس کی ہمیں چاہنے کی گہرائیاں خاص وقت میں ہمیں دکھائی دیتی ہیں۔ 

ہوسکتا ہے آپ نے میری طرح رابرٹ مرے ماشینے کی بات کی سچائی کا بھی تجربہ کیا ہو جس نے کہا "آپ یسوع کو اتنا بیش قیمت کبھی نہیں پائیں گے جب تک آپ دنیا کو ایک وسیع بیابان کی طرح  دیکھیں گے۔ وہ تو ویران جگہ کے درمیان نکلنے والے گلاب کی مانند ہے، وہ تو طوفان سے اوپر اٹھنے والی چٹان کی طرح ہے۔" 

جب چیزیں اچانک رک جاتی ہیں

برسوں پہلے میری بیوی نینسی نے ایک ایسے وقت کا سامنا کیا جسے وہ "خوف اور بے چینی کا سال" کہتی ہے اور یہ کہ جس وقت میں اسے خدا سے محبت ہوئ ۔" نینسی خدا کو بچپن سے جانتی تھی اور میرے مقدموں، گرفتاریوں، اور نوکری سے محرومی، پھر اپنی ماں کی موت اور دیگر نقصانات (اور دھمکیوں) کے دوران وہ خدا پر بھروسہ کرتی رہی۔

برسوں پہلے میری بیوی نینسی نے ایک ایسے وقت کا سامنا کیا جسے وہ "خوف اور بے چینی کا سال" کہتی ہے اور یہ کہ جس وقت میں اسے خدا سے محبت ہوئ ۔" نینسی خدا کو بچپن سے جانتی تھی اور میرے مقدموں، گرفتاریوں، اور نوکری سے محرومی، پھر اپنی ماں کی موت اور دیگر نقصانات (اور دھمکیوں) کے دوران وہ خدا پر بھروسہ کرتی رہی۔  لیکن اس کی زندگی کے اس ناقابل بیان سال نے اسے بدل دیا جو کسی بیرونی تکلیف دہ واقعے سے تعلق  نہیں رکھتا تھا۔ اس نے صبح اور رات  ان حالات کا مقابلہ خدا کو یہ بتاتے ہوئے کیا کہ وہ اس سے کتنا پیار کرتی ہے۔ 

اس نے خدا کی حمد کرنے اور اس کی قربت میں رہنے کی عادت کو جاری رکھا یہ عادت اس وقت پیدا ہوئی جب اس پر خوف روزانہ طاری ہو جاتا تھا۔ اس وقت کے بھیانک جذبات ختم ہو چکے ہیں لیکن اپنے نجات دہندہ کے ساتھ اس کی قربت کا احساس اس میں موجود ہے۔ آج نینسی اپنے لیے خُدا کی محبت اور خدا کے لیے اپنی محبت کوجان کر خوش ہے وہ اُس سال کو جسے وہ جہنم جیسا سمجھتی تھی اس کے بغیر خدا کی محبت کو کبھی سمجھ نہ پاتی۔ 

خدا کے فرزند دباؤ، مصائب اور جان لیوا خطرات سے کیوں گزرتے ہیں؟ پولس واضح طور پر اس کا جواب دیتا ہے: "تاکہ اپنا بھروسا نہ رکھّیں بلکہ خُدا کا" 2 کرنتھیوں باب 1 ، آیت 9 ۔ خدا پر انحصار کیے بغیر خدا کی قربت حاصل نہیں ہوتی۔ اور ہم اس وقت سے زیادہ خدا پر انحصار کبھی نہیں کرتے جب سب کچھ اچانک رک جاۓ۔ 

جب ہم اچھا محسوس کر رہے ہوتے ہیں تو اکثر ہم اس خدا کے بارے میں تھوڑا سا سوچتے  ہیں جو ہماری چٹان، ہمارا سکون اور ہمارا پروردگار ہے۔ وہ ہمارا دوست ہے اور کیا ہم ہمیشہ سچے دوستوں کو اہمیت نہیں دیتے جب ہمیں مشکل کے وقت ان کی ضرورت ہوتی ہے؟ جیسا کہ کوری ٹین بوم نے کہا، "ہو سکتا ہے آپ کو تب تک یہ معلوم نہ ہو کہ آپ کو اصل میں صرف یسوع ہی کی ضرورت ہے، جب تک آپ کے پاس صرف یسوع ہی ہو۔ 

کوئی دوسرا راستہ نہیں  

گریگ کے بیٹے کی ایک کار حادثے میں موت کے دس ماہ بعد گریگ لوری نے مجھے بتایا، "میںری خواہش یہ تھی میں سیکھ پاتا اور میں خدا میں بڑھتا اور اس کے قریب ہوتا جیسا کہ میں نے اب کیا، لیکن کاش کرسٹوفر اب یہاں ہوتا۔" گریگ نے اس بات کو مکمل طور پر سمجھ لیا۔ میری بھی یہ خواہش کرتا ہوں کہ وہ تمام اچھی چیزیں جو خدا نے مجھے دیں اور وہ چیزیں جو خدا نے مجھے مشکلات کے ذریعے سکھائیں کاش وہ سب تکلیف اور نقصان کے بغیر ہوتا۔ لیکن یہ اس طرح سے نہیں ہوتا۔ ہے نا؟ 

خدا جانتا ہے کہ ہم مشکل حالات میں وہ چیزیں سیکھیں گے جو ہم کسی اور طریقے سے کبھی نہیں سیکھ سکتے۔ اور وہ جانتا ہے کہ ہماری سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ ہم خدا کو بہتر طور پر جان سکیں اور اس پر زیادہ گہرائی سے بھروسہ کریں     

خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ نہ صاحِبِ حِکمت اپنی حِکمت پراور نہ قَوی اپنی قُوّت پر اور نہ مال دار اپنے مال پر فخر کرے۔ لیکن جو فخر کرتا ہے اِس پر فخر کرے کہ وہ سمجھتا اور مُجھے جانتا ہے کہ مَیں ہی خُداوند ہُوں جو دُنیا میں شفقت و عدل اور راست بازی کو عمل میں لاتا ہُوں۔ کیونکہ میری خُوشنُودی اِن ہی باتوں میں ہے۔ خُداوند فرماتا ہے۔  یرمِیاہ باب 9 ، 23 اور 24 آیات 

بلکہ ہمارے خُداوند اور مُنّجی یِسُوعؔ مسِیح کے فضل اور عِرفان میں بڑھتے جاؤ۔ 2 پطرؔس باب 3 ، آیت 18

بلکہ مَیں اپنے خُداوند مسِیح یِسُوعؔ کی پہچان کی بڑی خُوبی کے سبب سے سب چِیزوں کو نُقصان سمجھتا ہُوں۔ جِس کی خاطِر مَیں نے سب چِیزوں کا نُقصان اُٹھایا اور اُن کو کُوڑا سمجھتا ہُوں تاکہ مسِیح کو حاصِل کرُوں۔ اور اُس میں پایا جاؤُں۔ نہ اپنی اُس راست بازی کے ساتھ جو شرِیعت کی طرف سے ہے بلکہ اُس راست بازی کے ساتھ جو مسِیح پر اِیمان لانے کے سبب سے ہے اور خُدا کی طرف سے اِیمان پر مِلتی ہے۔ اور مَیں اُس کو اور اُس کے جی اُٹھنے کی قُدرت کو اور اُس کے ساتھ دُکھوں میں شرِیک ہونے کو معلُوم کرُوں اور اُس کی مَوت سے مُشابہت پَیدا کرُوں۔ فلپیوں باب 3، آیات 8 تا 10  

ہمارے لیے خدا کو حقیقی معنوں میں جاننے سے زیادہ اہم یا خوشی دینے والی چیز کوئی اور نہیں تب بھی جب ہماری خدا کے ساتھ واقفیت درد کے ساتھ ہو۔

جیسا کہ پچھلے اڑھائی سالوں میں ہم نے نینسی کے کینسر کا سامنا کیا اس دوران نینسی اور میں خدا کی صفات پر غور کرتے رہے، کتابوں کو دوبارہ پڑھتے اور آڈیو کتابوں کو سننے میں وقت گزارتے رہے جیسے کہ اے ڈبلیو ٹوزر کی کتاب دی نالج آف دا ہولی، جے آئی پیکر کی کتاب نوئنگ گوڈ ، اور جیری برجز کی کتاب ٹرسٹنگ کوڈ۔ 

جب ہم نے خدا کی پاکیزگی، فضل، انصاف اور رحم کو کلام میں ظاہر ہوتے دیکھا اور ہر پہلو پر غور کیا تو ہمارے دل اس کی ثنا سے بھرپور ہوگۓ۔ ہمارے مصائب کے درمیان خُدا ہم پر اپنے چند گہرے اور بیش بہا انکشافات کرتا ہے۔ شاید وہ ایسا اس لیے کرتا ہے کیونکہ ہم تب ہی اسے دیکھنے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔ کیلون ملر نے خدا کے کردار کی گہرائی میں جانے کے بارے میں جو لکھا ہے وہ مجھے بہت پسند ہے: "جو لوگ خدا کی گہرائیوں کو چھوتے ہیں وہ پہلی بار حقیقی سکون کو پا لیتے ہیں۔" 

لہذا اگر آپ تکلیف دہ لمحات کا سامنا کر رہے ہیں (جیسا کہ بہت سے لوگ ابھی کررہیں ہیں) تو بھروسہ رکھیں کہ خدا ان مشکلات کے ذریعے آپ کی زندگی میں کام کر رہا ہے۔ اُس کے کردار پر توجہ کریں جیسا کہ کلام میں بتایا گیا ہے۔ اُس کی طرف دیکھیں اور اُس سے کہیں کہ وہ اپنے عجائبات آپ پر ظاہر کرے۔ پھر آپ کلام کی یہ آیت کہہ سکتے ہیں: واہ! خُدا کی دَولت اور حِکمت اور عِلم کیا ہی عمِیق ہے۔

 رومیوں باب 11، آیت 33

 

Discovering the Wonders of God in the Low Tides of Life

Over the years, God has been faithful in what I call “the low tides” of life. In those times, I’ve seen Him in ways not always visible during high tides—periods of relative ease and comfort. As the wonders of underwater tide pools are only seen at low tide, so the wonders of God and depths of our need for Him can become visible to us in our own low tides.

Perhaps you, like me, have also experienced the truth of what Robert Murray M’Cheyne said: “You will never find Jesus so precious as when the world is one vast howling wilderness. Then He is like a rose blooming in the midst of the desolation, a rock rising above the storm.”

When the Bottom Drops Out

Years ago, my wife Nanci suffered through what she calls her “year of fear and free-floating anxiety that made me fall in love with God.” Nanci knew God from childhood and trusted Him all through my lawsuits, arrests, and job loss, then through her mother’s death and other losses (and threatened ones). But that inexplicable year of her life, unrelated to any outside traumatic event, changed her. She coped by telling God, morning and night, how much she loved Him.

She has continued her habit of praise and intimacy with God that developed when daily fear and dread fell upon her. The crushing emotions of that time have departed; the sense of intimacy with her Savior remains. To this day Nanci rejoices in God’s love for her and her love for Him in ways she never would have known without that year she otherwise could describe as hellish.

Why do God’s children undergo pressures, suffering, and deadly peril? Paul answers clearly: “that we might not rely on ourselves but on God” (2 Corinthians 1:9, NIV). There’s no nearness to God without dependence on God. And nothing makes us more dependent on Him than when the bottom drops out.

When we’re feeling good, too often we rush on with little thought of the God who is supposed to be our Rock and Sustainer and Comfort. He is our friend, and don’t we always appreciate true friends most when we need them, in times of difficulty? As Corrie ten Boom put it, “You may never know that JESUS is all you need, until JESUS is all you have.”

No Other Way

Ten months after his son was killed in a car accident, Greg Laurie told me, “What I wish is that I could have learned and grown and drawn close to the Lord just like I have, but that Christopher was still here.” Greg captured it perfectly—I too wish I could have all the good God has brought me and have learned the things He has taught me through adversity, but without all that pain and loss. But it doesn’t work that way, does it?

God knows we'll learn things in those low tides that we would never learn any other way. And He understands our greatest need is to know Him better and trust Him more deeply:

Thus says the LORD: “Let not the wise man boast in his wisdom, let not the mighty man boast in his might, let not the rich man boast in his riches, but let him who boasts boast in this, that he understands and knows me, that I am the LORD who practices steadfast love, justice, and righteousness in the earth. For in these things I delight," declares the LORD (Jeremiah 9:23-24).

But grow in the grace and knowledge of our Lord and Savior Jesus Christ (2 Peter 3:18).

Indeed, I count everything as loss because of the surpassing worth of knowing Christ Jesus my Lord. For his sake I have suffered the loss of all things and count them as rubbish, in order that I may gain Christ and be found in him, not having a righteousness of my own that comes from the law, but that which comes through faith in Christ, the righteousness from God that depends on faith—that I may know him and the power of his resurrection, and may share his sufferings, becoming like him in his death (Philippians 3:8-10).

Nothing is more important or joy-giving than truly knowing God, even when that knowledge comes about because of our deepest pain.

The Depths of God’s Character

As we have dealt with her cancer over the past two and a half years, Nanci and I have spent time meditating on the attributes of God, rereading and listening to audiobooks such as The Knowledge of the Holy by A. W. Tozer, Knowing God by J. I. Packer, and Trusting God by Jerry Bridges. Our hearts have been lifted in praise as we’ve contemplated His holiness, grace, justice, mercy, and every facet of His being revealed to us in Scripture. While we certainly would not have chosen this “low tide,” we’ve drawn closer to the Lord and to each other because of it.

In the midst of our suffering, God makes some of His most profound and precious self-revelations. Perhaps He does so because only then are we ready to see them. I love what Calvin Miller wrote about going deep into God’s character: “…those who plumb the deep things of God discover true peace for the first time.”

So if you’re experiencing a low tide season (like many are right now), trust that God is at work in your life through these difficulties. Focus on His character, as revealed in Scripture. Look to Him and ask Him to reveal His wonders to you. Then may you say along with Scripture:

“Oh, the depth of the riches and wisdom and knowledge of God!” (Romans 11:33).

Photo by Shahrukh Rehman on Unsplash

Randy Alcorn (@randyalcorn) is the author of over sixty books and the founder and director of Eternal Perspective Ministries